سندھ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کو روکے جانے کے فیصلہ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کو روکنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ آنے تک سپریم کورٹ کے فیصلہ کو معطل کرنے کی بھی استدعا  کی گئی ہے۔

Draft ICA v1 [16-11-2023] (1) by Iqbal Anjum on Scribd

حکومتِ سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے سندھ حکومت کی آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات کو بحال کرنے کی استدعا  کی جاتی ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق ملزمان نے خود بھی دراخواست دی کہ ان کے ٹرائلز فوجی عدالتوں میں ہی کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم