توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز: بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جیل میں ہوگی

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز کی سماعت جیل میں ہوگی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہوا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ صاحب کدھر ہیں؟

وکیل انتظار حسین پنجوتھہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں۔ کیس کی سماعت جیل ہی میں ہی رکھ لیں۔

اس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ  کب تک کھوسہ صاحب ہائیکورٹ سے فارغ ہوجائیں گے؟

وکیل انتظار حسین پنجھوتھہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ آدھ گھنٹے تک عدالت سے فارغ ہوجائیں گے۔ اس پر جج محمد بشیر نے کہا ’ٹھیک ہے، جیل ہی میں سماعت کر لیتے ہیں۔ آدھے گھنٹے تک میں جیل کے لیے نکلتا ہوں۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی جیل ہی میں ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری