دنیا کی سب سے بڑی چمکدار گیند کا اعزاز سعودی عرب کے نام

اتوار 19 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں ریاض سیزن کے دوران جاری تفریحی سرگرمیوں میں رواں سال دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی متحرک گیند متعارف کرائی گئی ہے۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایل ای ڈی سے مزین اس گیند نما عمارت کو جس کے اندر تھرڈی سنیما بھی ہے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑی چمکدار گیند کے طور پر درج کرلیا گیا ہے۔

تھری ڈی سینما کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بیٹھنے والوں کو تھری ڈی کا چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں۔

ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے آراستہ اس چمکدار گیند کا حجم 114 فٹ سے زیادہ ہے۔ چمکدار گیند نما عمارت میں سنیما بنایا گیا ہے جس میں 220 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اس تھری ڈی سنیما میں 360 ڈگری پر اسکرینز نصب ہیں۔ سنیما کی گیند نما عمارت کو جس ٹیکنیک سے تیار کیا گیا ہے اس میں موجود افراد کو ہرچیز اپنے اطراف میں حرکت کرتی محسوس ہوتی ہے۔

ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے آراستہ اس چمکدار گیند کا حجم 114 فٹ سے زیادہ ہے۔

تھری ڈی سینما کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بیٹھنے والوں کو تھری ڈی کا چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسکرین میں ایسے ایفیکٹس دیے گئے ہیں جو تھری ڈی کے احساسات کو اجاگر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی