کیرالہ: میوزک کانسرٹ میں بھگدڑ، 4 طلبا ہلاک اور 60 سے زائد زخمی

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کیرالہ میں میوزک کانسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 4 طبا ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کوساٹ) میں بھارتی مشہور گلوگارہ انکیتا گاندھی کے کانسرٹ کے دوران پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کی کوچین یونیورسٹی میں سالانہ تہوار کے دوران میوزک کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں گلوکارہ نکیتا گاندھی نے پرفارم کرنا تھا، کانسرٹ کا انعقاد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں 1000 سے 1500 افراد کی گنجائش تھی۔ آڈیٹوریم میں داخلے کی اجازت صرف اُن طلبا کو تھی جن کے پاس کانسرٹ کی ٹکٹ تھی۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نکیتا گاندھی کے اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی بارش شروع ہوگئی، اور آڈیٹوریم میں  بھگدڑ مچنے سے 4 طلبا ہلاک ہوگئے جن میں 2 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل تھے۔اس واقعہ میں 60 کے قریب طلبا زخمی ہوئے، جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔ زخمی طلبا کو علاج کے لیے قریبی کالامسری میڈیکل کالج منقل کیا گیا۔

کیرالہ کے وزیر صحت وینا جارج نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں 4 طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے۔

اے این آئی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آڈیٹوریم کے داخلی اور خارجی راستے کے ایک ہی ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ جو طلبا آڈیٹوریم میں داخل ہو رہے تھے وہ سیڑھیوں سے گرگئے اور ہجوم نے انہیں روند ڈالا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ بارش شروع ہونے پر بھگدڑ مچ گئی۔ فیسٹیول کے تحت مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں میوزیکل پروگرام بھی تھا۔ پروگرام میں آس پاس کے کالجوں کے طلباء نے بھی شرکت کی، بدقسمتی سے، ہجوم بہت بڑا تھا۔ گنجائش کم تھی لیکن 2 ہزار سے زائد لوگ اندر آئے جس کی وجہ سے سیڑھیوں پر رش بڑھا اور واقعہ پیش آیا۔

انکیتا گاندھی نے بھی اس افسوسناک واقعے کے بعد افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوچین یونیورسٹی میں جو کچھ ہوا اس سے دل ٹوٹ گیا ہے، یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا۔

واضح رہے کہ انکیتا گاندھی نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر 3 کے لیے گلوکاری کی، اس کے علاوہ بھی ان کے گانوں نے بھارت اور پاکستان میں دھوم مچا رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی