فلسطین کا اسٹیکر کیوں لگایا؟ اعظم خان پر بھاری جرمانہ عائد

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو میچ کے دوران فلسطین کا جھنڈا لگانے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستانی بلے باز اعظم خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بلے پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر چسپاں کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کھلاڑی کپڑوں اور کھیل کے سازو سامان پر کوئی بھی غیر منظور شدہ اسٹیکر یا سیاسی یا مذہبی پیغامات نہیں لگا سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے اعظم خان کو ممکنہ معطلی کے بارے میں خبردار کیا ہے اگر وہ فلیگ اسٹیکر کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ان کو معطل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے  ورلڈ کپ 2023 میں بھی پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے نے سری لنکا کے خلاف اپنی شاندار سینچری اور پاکستان کی جیت کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام کی تھی۔

محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف فتح پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخی فتح ان کے نام کی تھی۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان کو پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ