غزہ میں انٹرنیٹ فراہمی کے معاملے میں ایلون مسک نے اسرائیل سے اتفاق کرلیا، اسرائیلی وزارت مواصلات

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرہی نے اعلان کیا کہ وہ امریکی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کے ساتھ اصولی طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ ان کے پاس موجود سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم اسٹار لنک کو تل ابیب کی منظوری کے بغیر غزہ کی پٹی میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ  میں آپ کو ہماری وزارت مواصلات کے ساتھ ایک اہم ابتدائی معاہدے تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کے نتیجے میں اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم کو اسرائیل میں وزارت مواصلات کی منظوری کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا جس میں غزہ کی پٹی بھی شامل ہے۔

وزیر کارہی نے اپنی پوسٹ میں نشاندہی کی کہ حماس کے خلاف جنگ کرتے وقت یہ سمجھنا بہت اہمیت کا حامل ہے البتہ مسک نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

اسرائیل نے 18 اکتوبر کو اعلان کیا کہ انہوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم اسٹار لنک کے استعمال کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس  کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ کمیونیکیشن سروسز کو مکمل طور پر منقطع کرنے کے بعد، X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سینکڑوں صارفین نے مطالبہ کیا کہ اسٹار لنک سیٹلائٹ سسٹم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے۔

اس کے بعد، مسک نے 28 اکتوبر کو X سے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم کمپنی غزہ کی پٹی میں معروف بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو کنکشن کی خدمات فراہم کرے گی۔

اسرائیلی وزیر مواصلات کارہی نے مسک کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش کا مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری