تھائی لینڈ: شادی کی تقریب میں دلہا کی فائرنگ، دلہن سمیت 4 کو مارکر خود کی جان لے لی

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ میں دلہا نے شادی کے پنڈال کو میدان جنگ میں تبدیل کرتے ہوئے دلہن اور اس کے 3 رشتے داروں پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے قتل کردیا اور پھر اپنی بھی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں ہونے والے مذکورہ قتل عام نے پورے ملک میں غم وغصے اور صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔

یہ اندوہناک واقعہ شمال مشرقی تھائی لینڈ کے علاقے وانگ نم کھیو کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں 29 سالہ چترونگ سوکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہو رہی تھی۔

تقریت کے دوران مہمانوں اور رشتہ داروں نے دیکھا کہ سابق فوجی چترونگ اپنی دلہن کے ساتھ جھگڑے کے بعد غصے میں نظر آ رہا ہے اور پھر وہ پنڈال سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور پستول لے کر واپس آگیا اور دلہن سمیت وہاں موجود افراد پر فائر کھول دیا۔

قتل ہونے والوں میں  دلہن چترونگ سوکسوک کے علاوہ دلہن کی ماں 62 سالہ کینگتھونگ کلاجورو اور بہن 38 سالہ کورنیکا اور ایک باراتی 50 سالہ تھونگ نونکھونتھو شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اور باراتی 28 سالہ بامرنگ چتیراٹ کو شدید زخم آئے۔

اس کارروائی کے بعد دلہا نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 11 گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا اس وقت نشے میں دھت تھا تاہم قتل کا اصل مقصد فی الحال واضح نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار