پاکستان ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں یہ پہلی فتح ہے۔ گرین شرٹس نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ فاطمہ ثنا کی شاندار بؤلنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کی تاریخی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ میڈی گرین نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سوزی بیٹس 28 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے شاندار بؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیانا بیگ، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔اوپنرز شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے 40 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، منیبہ علی 4 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ شوال ذوالفقار نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان ندا ڈار کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔

ندا ڈار نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے، عالیہ ریاض نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔ بسمہ معروف نے ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 13 رنز بنائے، دونوں بیٹرز کے مابین چوتھی وکٹ میں 39 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

فاطمہ ثنا اپنی شاندار بؤلنگ کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

نیوزی لینڈ ویمنز کی طرف سے سوفی ڈیوائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثنا اپنی شاندار بؤلنگ کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں