غیرملکی ایجنسی کے کہنے پر سکھ یاتریوں سے لوٹ مار کی، پکڑے گئے غیرملکی گینگ کا انکشاف

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے 3 رکنی غیرملکی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان نے ماڈل ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہ رخ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ایس پی آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیرملکی شہری ہیں اور غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرتے ہیں، وہ غیرملکی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر پاکستان آئے سکھ یاتریوں سے وارادات کرتے اور فرار ہوجاتے تھے۔

ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ واردات کے فوراً بعد ملزمان غیرملکی خفیہ ایجنسی کواطلاع دیتے تھے تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروح ہو، تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان مختلف فورسز کی یونیفارم پہن کر پاکستان میں آئے غیرملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔

ایس پی آفتاب احمد نے کہا کہ غیرملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبہ کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے کامیابی سے ناکام بنایا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ماہرین، سی سی ٹی وی فوٹیج، پبلک ریلیشنز اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

واردات برے لوگ کرتے ہیں، اچھے لوگ مدد کرتے ہیں، کنول جیت سنگھ

متاثرہ سکھ خاندان کے سربراہ کنول جیت سنگھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واردات برے لوگ کرتے ہیں لیکن اچھے لوگ وہ ہوتے ہیں جو مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’میرے ساتھ واردات ہوئی لیکن مجھے یہاں بہت عزت ملی، مجھے واردات کا یاد ہی نہیں رہا، میرے ساتھ جیسے ہی واردات ہوئی تو پولیس کی جانب سے بھی فوراً ہی مدد ملنا شروع ہوگئی جس پر میں پولیس کا بہت شکر گزار ہوں‘۔

واضح رہے کہ بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری آج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ 29 نومبر کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک معروف پلازے میں شاپنگ کے لیے جانے والے سکھ یاتریوں کے ایک خاندان سے پولیس وردی میں ملبوس بعض افراد نے تلاشی کے بہانے ڈھائی لاکھ  انڈین روپے، پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے اور کچھ طلائی زیورات لوٹ لیے تھے۔ ایک شہری کی اطلاع پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی تھی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟