ن لیگ اور آئی پی پی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مابین عام انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوگیا تاہم ان کی تعداد بعد میں طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین نے ملاقات کی۔ اس دوران ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے  رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی جس کے دوران آئندہ انتخابات کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 اور پنجاب  اسمبلی کی 25 سے زائد سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا گیا تاہم ن لیگ نے واضح کیا کہ اس کا فیصلہ میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کی کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب