عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی اور بعض ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والی متعدد عمرہ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔

سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قصور وارعمرہ کمپنیوں سے متعلق ذمہ داریوں میں کوتاہی کے ثبوت ملنے پران کے خلاف مناسب سزاؤں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت حج وعمرہ نے اس سے قبل متنبہ کیا تھا کہ زائرین کی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، کوتاہی برتنے والی کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی اور زائرین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشی دورے ہوں گے، اگرعمرہ زائرین کی جانب سے کسی کمپنی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ وزارت حج وعمرہ نے داخلی اوربیرونی زائرین سے کہا ہے کہ وہ پرمٹ ہولڈرزعمرہ کمپنیوں کے ذریعے ہی عمرہ پروگرام بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp