کراچی میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے فلسطین کے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے اظہار یکجہتی کے لیے ’فلسطین وائٹ کوٹ مارچ‘ کا انعقاد کیا۔
’فلسطین وائٹ کوٹ مارچ‘ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس کے علاوہ نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سمیت مختلف ڈاکٹروں کی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
کراچی میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کا فلسطین وائٹ کوٹ مارچ
ڈاکٹروں کی بڑی تعداد شریک ، نگران وزیر صحت ڈاکٹر خالد رسول جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سمیت مختلف ڈاکٹروں کی تنظیمیں بھی شامل pic.twitter.com/ib68B2BEyT— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) December 10, 2023
غزہ کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ مشکل ترین حالات میں عام مریضوں اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
اسرائیل حماس سے دوبدو جنگ نہیں لڑ سکتا، حافظ نعیم الرحمان
مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس سے دوبدو جنگ نہیں لڑ سکتا، اسے غزہ میں شکست ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں شکست کے بعد بچوں پر بمباری کر رہا ہے مگر مسلمان حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو کیے گئے آپریشن کے بعد سے اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
چند روز کی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی فورسز غزہ پر بمباری کر رہی ہیں۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری سے تقریباً 18 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 286 طبی ورکرز بھی شامل ہیں۔