ناسا کا خلاباز 8 ماہ بعد ٹماٹر کھانے کے الزام سے بری

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ’ناسا‘ کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے ارکان نے تصدیق کی ہے کہ 8 ماہ قبل خلا میں گم ہونے والا ٹماٹر مل گیا ہے جس کے ساتھ ہی خلا باز فرینک روبیو بھی ان الزامات سے بری ہو گیا ہے کہ انہوں نے خلا میں کاشت کیے گئے ٹماٹروں میں سے ایک کو کھا لیا تھا۔

’ناسا‘ کی خلا بازجیسمین موگبیلی نے اسٹیشن کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پرلائیواسٹریم منعقد کی جانے والی ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہمارے دوست روبیو کے ہاتھوں گم ہونے والے ٹماٹر کی باقیات 8 ماہ بعد مل گئی ہیں، اس لیے ہم اپنے دوست روبیو پر لگے اس الزام کو واپس لیتے ہیں کہ انہوں نے خلا میں اُگائے گئے ٹماٹروں میں سے ایک کو کھا لیا تھا۔

جیسمین موگبیلی نے خلا سے لائیو اسٹریم پر کہا کہ ’ ہمارے اچھے دوست فرینک روبیوجو خلا سے واپس زمین پر اپنے گھر جا چکے ہیں، کو ٹماٹر کھانے کے لیے کافی عرصے سے مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ لیکن اب ہم انہیں اس الزام سے بری کر سکتے ہیں کیوں کہ 8 ماہ کی تلاش کے بعد ہمیں ٹماٹر کی باقیات مل گئی ہیں۔

فرینک روبیو جو رواں سال ستمبر میں زمین پر واپس آ گئے تھے، کئی مہینوں سے ان الزامات کا سامنا کرتے آئے ہیں کہ انہوں نے خلا میں تجرباتی طور پر کاشت کیے جانے والے ٹماٹروں میں سے ایک کو کھا لیا تھا، حالاں کہ روبیو اس کی تردید کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے یہ کام نہیں کیا۔

روبیو نے ستمبر میں ہی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس ) کی لائیو اسٹریم کے دوران کہہ دیا تھا کہ’ میں نے ٹماٹر کی تلاش میں 25 گھنٹے گزارے ہیں لیکن وہ نہیں ملا اس لیے مجھے یقین ہے کہ ٹماٹر کسی نہ کسی وقت سامنے آئے گا اور مستقبل میں مجھ پر لگے الزام کا ازالہ ہو گا۔

خلابازوں نے یہ نہیں بتایا کہ ٹماٹر کہاں پایا گیا تھا یا اس کی حالت کیا تھی، لیکن فرینک روبیو پہلے ہی یہ پیش گوئی کر چکے تھے کہ خلائی اسٹیشن پر نمی کی وجہ سے یہ خراب حالت میں ہی ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد