وائٹ ہاؤس کے باہر بائیڈن انتظامیہ کے عملے کا احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے باہر صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کے عملے نے احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر لیا۔ عملے نے وائٹ ہاؤس کے باہر موم بتیاں جلائیں اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ  کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عملے کے لوگوں کا ایک گروپ وائٹ ہاؤس کے سامنے موم بتی کی روشنیاں جلانے کے لیے جمع ہوا، اور سب نے مل کر یک پوسٹر تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا، صدر جو بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اس دوران ایک شخص منہ پر ماسک لگائے اور ارد گرد رومال لپیٹے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرے کے دوران  پھول چڑھاتا رہا اور موم بتیاں جلاتا رہا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہونے والوں میں ایک وائٹ ہاؤس کے عملے کے سابق رکن جوش پال بھی موجود تھے، انہوں نے وہاں موجود احتجاجیوں سے خطاب بھی کیا۔ جوش پال نے اکتوبر میں امریکا کی اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کی امداد پر محکمہ خارجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مظاہرے سے پہلے آن لائن شیئر کی گئی معلومات کے ذریعے جو بائیڈن اور کمالا ہیرس انتظامیہ کے عملے کے ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ شرکاء کو ماسک اور غیر واضح لباس پہننے اور اپنے کام کے فون نہ لانے کی ترغیب دی گئی۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 ہزار 608 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ جبکہ مرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار 147 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماں مار کر بچے لے جانا اور دیگر عوامل ریچھوں کو پاکستان سے مٹا رہے ہیں

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا، اوورز صرف 40

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟