لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فریقین کو نوٹسز جاری

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشنز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کے بعد تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرے گی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کون پیش ہوا ہے، جس پر ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے وکیل چھٹی پر ہیں۔ جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی ہے تاہم جلد از جلد اس معاملے کا حل نکالا جائے۔

جس پر عدالت نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

واضح رہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس پر سماعت کے بعد عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ بینچ کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کو دی گئی۔

عمران خان کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کے وکیل چھٹی پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

جسٹس شاہد حسن بلال نے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا اور ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرے گی۔ جسٹس شاہد حسن نے کہا کہ ہم نااہلی کیس میں فریقین کو نوٹس کرکے سن لیتے ہیں۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ آپ کے کلائنٹ میانوالی سے منتخب ہوئے تھے۔ اسلام ہائیکورٹ یہ کیسے سن سکتی ہے یہ بھی آپ عدالت کو بتائیں گے۔

جس بعد کارروائی مکمل ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں