نوازشریف کے ہر دور میں ملک نے ترقی کی، ن لیگ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، راناثنااللہ

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، 2013 کی طرح اب بھی کچھ قوتیں کہہ رہی ہیں کہ مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا مگر نوازشریف کا ماضی گواہ ہے کہ ان کے ہر دور میں ملک نے ترقی کی۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ 2012 میں بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں تھے، پھر 2013 کے انتخابات میں ن لیگ کی حکومت بنی تو ہم نے ڈیلیور کر کے دکھایا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔

راناثنااللہ نے کہاکہ 2017 میں ملک ترقی کر رہا تھا، ڈالر 108 اور پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا، دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پا لیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ 2018 میں ہمارے لیے مشکل ترین حالات تھے۔ ہم اب بھی اقتدار میں آکر مسائل حل کر کے دکھائیں گے۔

راناثنااللہ نے کہاکہ نوازشریف پر جب جب عوام نے اعتماد کیا تو اس نے ملک کو خوشحالی دی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف سی پیک کے ذریعے 40 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ لائے جبکہ ہمیں ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کی منتیں کرنا پڑیں۔

راناثنااللہ نے کہاکہ جب سی پیک آیا تو اس وقت کچھ لوگ دھرنے دے رہے تھے، اور چین کے صدر کا دورہ ان کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ 2018 میں جس شخص کو لایا گیا اس نے ملک کا بیڑا غرق کیا، اس آدمی نے ملک میں ’نہیں چھوڑوں گا‘ کی پالیسی چلائی جس سے پاکستان بے حال ہو گیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بلاشبہ سیاسی جماعت تھی لیکن ان کے لیڈر نے ریڈلائن کراس کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی