اسٹیبلشمنٹ ڈیل کرنا چاہتی ہے مگر عمران خان نہیں مان رہے، عمیر نیازی

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل عمیر نیازی نے کہا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ڈیل کرنا چاہتی ہے مگر عمران خان ان کی کوئی ڈیل نہیں مان رہے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا، ’مجھے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن ضرور لڑوں گا، میں عمران خان کا رشتہ دار نہیں ہوں، میری برداری بھی نیازی ہے اور عمران خان بھی نیازی ہیں۔

عمیر نیازی کا کہنا تھا، ’میں نے لاہور ہائیکورٹ میں دراخوست بیوروکریسی کو ریٹرننگ آفیسرز کے طور پر لگانے کے خلاف دائر کی تھی نہ کہ الیکشن آگے لے جانے کے لیے، اس سے پہلے جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں، ان میں جج صاحبان کو ریٹرننگ آفیسرز لگایا گیا تھا، اس بنیاد پر یہ دراخوست دائر کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جب بلائیں گے تو وہ انہیں جواب دیں گے کہ انہوں نے یہ دراخوست کیوں دائر کی تھی۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب یہ ملاقات ہوئی تو وہ وہاں موجود تھے، فواد چوہدری  نے عمران خان کو مصافحہ کیا اور حال چال پوچھا تو عمران خان نے ان سے سوال کیا، ’تم کس کیس میں آج کل اندر ہو‘، جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا، ’آپ کی محبت میں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی