ونڈوز 10 کب ختم ہو رہی ہے، دنیا بھر میں کتنے کمپیوٹرز ضائع ہو جائیں گے؟

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسافٹ کارپوریشن کی جانب سے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم ہونے کے بعد تقریباً 24 کروڑ پرسنل کمپیوٹرز ضائع ہوجائیں گے اور ممکنہ طور پر لینڈ فل کچرے میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ان پرسنل کمپیوٹرز سے نکلنے والے الیکٹرانک کچرے کا وزن تقریباً 480 ملین کلو گرام ہو سکتا ہے جو کہ تقریباً 320,000 کاروں کے برابر ہے۔

اگرچہ بہت سے پرسنل کمپیوٹرز او ایس سپورٹ کے خاتمے کے بعد برسوں تک فعال رہ سکتے ہیں، تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اپ ڈیٹس کے بغیر ڈیوائسز کی مانگ کم ہو سکتی ہے۔

مائیکروسافٹ کا ونڈوز 10 کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کمپیوٹرز کے لیے اکتوبر 2028 تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا مگر اس اعلان میں ان اپ ڈیٹس کی سالانہ قیمت بیان نہیں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مائیکروسوفٹ کا 2025ء تک ونڈوز 10 کی سپورٹ ختم کرنے کا ارادہ ہے جس سے کمپیوٹرز میں او ایس نیکسٹ جینریشن کی بدولت جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی لائی جائے گی جس سے مارکیٹ میں کمپیوٹرز کی خریدوفروخت میں اضافہ ہوگا۔

دوسری طرف مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 سے مطابقت نہ رکھنے والے سسٹم کو ضائع کرنے سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

پی سی اور ڈیٹا اسٹوریج سرورز میں استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز کو الیکٹرک گاڑیوں کی موٹروں اور یہاں تک کہ قابل تجدید بجلی کی پیداوار میں استعمال کے لیے بھی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

ایئر پنجاب کی پہلی پرواز نومبر تک متوقع ہے، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟