پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو تھوڑا آرام دیا ہے، ڈراپ کرنا ان کے لیے زرا سخت لفظ ہے۔
قومی کپتان نے میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ محمد رضوان کا انتخاب کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ سرفراز کے لیے جہاں بھی کنڈیشنز سود مند لگیں گی انہیں ضرور موقع دیا جائے گا۔
شان مسعود نے کہاکہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ فاسٹ بولر کے لیے تھوڑی مشکل ہوتی ہے، انجری تو ہو ہی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے اور سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فہیم اشرف اور خرم شہزاد بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا۔
اس سے قبل 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔