اسرائیل کا دمشق میں فضائی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جاں بحق

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی جاں بحق ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت ہوئی۔ اس حملے میں مزید اموات کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اِدھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کمانڈر رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے اور اسرائیلی حملے میں چل بسے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے دھمکی دی ہے کہ اب اسرائیل کو اس قتل کی قیمت چکانا پڑے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 جنوری 2020 کو امریکا نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟