پنجاب میں ہر سال 90 فیصد بچوں کو مختلف امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں، یونیسیف

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں ہر سال 42 لاکھ بچوں کی مختلف موذی امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی جارہی ہے جو مجموعی طورپر 90 فیصد کے قریب ہے تاہم اسے 100 فیصد بنانا ہدف ہے۔

سینیئر ہیلتھ آفیسر یونیسف پنجاب ڈاکٹر مشتاق احمد شاد نے بتایا کہ والدین میں ان کے بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی پروگرامز کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد ہر والدین میں 2 سال تک کے بچے کی 12مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کرانے کا احساس برقراررکھنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا ایک قومی فرض ہے جس سے ان کی جان کی حفاظت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدائش سے2 سال تک بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر تپ دق، پولیو، خناق، نمونیا،کالی کھانسی،کالا یرقان،گردن توڑ بخار،اسہال،تشنج اور خسرہ جیسی مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

سینیئر ہیلتھ آفیسر یونیسف پنجاب کا کہنا تھا صحتمند معاشرے کے قیام کے سلسلے میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ناگزیر ہے جس کے لیے حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے ویکسینیشن لازمی کرانے کا پیغام عام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ قوم کے مستقبل کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ تمام ویکسینیشن بالکل مفت کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟