چین:انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے بھیجا گیا آزمائشی سیٹلائٹ مدار میں داخل

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں گزشتوں دہائیوں میں آنے والے معاشی استحکام کے بعد ٹیکنالوجی کی ترقی کا سفر تیز تر ہوگیا ہے۔ کوئی دن نہیں جاتا جب کسی نہ کسی شعبے میں پیش قدمی کی خبر سامنے نہ آتی ہو۔

اس سلسلے کی تازہ اطلاع کے مطابق چین نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے آزمائشی سیارہ لانچ کر دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے ایک آزمائشی سیٹلائٹ لانچ کیا ہے جو کامیابی سے اپنے طے کر دہ مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 505 واں فلائٹ مشن تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp