عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے، مریم نواز

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے لیکن الیکشن سے قبل کچھ فیصلے ہونا ابھی باقی ہیں۔ عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگنی چاہئیے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔ جو انسان فتنہ اور انتشار کو فروغ دیتا ہو اس کی ٹی وی تقریر پر نہیں اس کی سیاست پر بھی پابندی لگنی چاہیے بلکہ تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس ملک کو بیرونی خطرہ کوئی نہیں ہے، اندرونی خطرہ ہے ۔ ایک لیڈر جو جنرل پاشا اور جنرل ظہیر الاسلام کی پیداوار ہو ، ایسے لیڈر کو عوامی لیڈر کیسے کہا جا سکتا ہے۔ اس کو بنانے والے تو یہ لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید نے اس کو کندھوں پر بیٹھا کر اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کو چلایا، عمران خان خود اعتراف کر چکے ہیں کہ فیض حمید میرے ہاتھ ، کان اور آنکھیں تھیں ۔

راہنما ن لیگ نے کہا کہ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے اپنی الیکشن مہم کی بھرپورتیاری کر رکھی ہے۔ مسلم لیگ ن ابھی بھی میدان میں ہے ۔ ن لیگ نے اپنا ستر فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ ہم اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ثبوت ہیں جنرل فیض کے کہ وہ جسٹس شوکت عزیر صدیقی کے پاس چل کے گئے تھے اور میں نے اس وقت جنرل فیض حمید کے خلاف عدالت میں ثبوتوں کے ساتھ درخواست جمع کرائی تھی ۔ اگرکوئی اس کی تردید کر سکتا ہے تو میرے سامنے آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی