وفاقی حکومت کاروبار کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی، نگراں وزیراعظم

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کاروبار کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے لاہور میں کاروبار سہولت مرکز کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر کاروباری افراد سے گفتگو بھی کی ہے۔

نگراں وزیراعظم کے دورے کے موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وہاں موجود تھے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ کاروبار سہولت مرکز میں ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر ہوں گی، کاروبار کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک میں کاروبار کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

گزشتہ اتحادی حکومت کے دور میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد کاروبار کو فروغ دینے کے لیے اہم پالیسیاں بنانا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کی سربراہی میں قائم ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں