اللہ اللہ کر کے کوویڈ 19 سے لوگوں کی جان چھوٹی تھی مگر اس کے اثرات ابھی تک موجود تھے کہ کورونا وائرس کا ایک نیا ویرئینٹ رپورٹ ہو گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کچھ ممالک میں کورونا کا ایک نیا ویرئینٹ جے این وین رپورٹ ہوا ہے جس کے بارے میں خبروں میں تشویش ہے۔
وزارت صحت صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، وزیر صحت
نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ امریکن کا ذیلی وائرس ہے جو کچھ ممالک میں پایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ابھی تک جے این ون کا کوئی کیس نہیں رپورٹ ہوا۔ اس ویرئینٹ کے پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے۔
مزید پڑھیں
ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر اسکریننگ کا نظام موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے صوبائی اور علاقائی صحت کے اداروں کو ٹیسٹنگ بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ عوام سردیوں میں کوویڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔