سام سنگ گلیکسی ایس 24 کی مرمت پر آنے والے اخراجات کی تفصیل لیک ہو گئی

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسمارٹ فونز بنانے والی معروف کمپنی ’سام سنگ ‘ کے مصنوعی ذہانت والے فیچر کے حامل گلیکسی ایس 24 فونز کی جہاں ایک جانب  17 جنوری کو لانچنگ تقریب کی تیاریاں کی جاری ہیں تو دوسری جانب اس کی مرمت پر آنے والے اخراجات لیک ہو گئے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 24 سیریز کی لانچنگ کی تقریب رونمائی 17 جنوری 2024 کو ہونے جا رہی ہے اور اس کے خریداروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی طرف سے گلیکسی ایس 24 کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا ہے۔

ایک جانب سے تو کمپنی نے قیمتوں میں استحکام رکھنے کا وعدہ کیا ہے تو دوسری جانب کلیگسی ایس 24 کے ٹوٹ جانے یا اس میں کوئی خرابی آ جانے کے بعد اس کی مرمت اور ہارڈ ویئر کی تبدیلی کی بات آتی ہے، جو یقیناً صارفین کے ہوش اڑا دینے والی ہے۔

سلووینیا میں موبائل فونز کی مرمت کا کام کرنے والی ایک قابل اعتماد ورکشاپ موبیسٹیکلا نے کلیگسی ایس 24 کے اسپیئر پارٹس کی تصاویر شیئر کی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ اس کی اصل قیمتوں کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے لیکن اس کی مرمت پر آنے والے اخراجات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ فون خود کتنا مہنگا ہو گا۔

ورکشاپ کے مطابق اس بات کے ٹھوس ثبوت سامنے آئے ہیں کہ اس کی مرمت کے اخراجات کچھ زیادہ ہی رہیں گے۔ ورکشاپ کے مطابق مثال کے طور پر اگر گلیکسی ایس 24 کی ٹوٹی ہوئی اسکرین کو تبدیل کرنا ہو یا اسے ٹھیک کرنا ہوا تو ممکنہ طور پر اس پر 375 یورو یعنی پاکستانی 1 لاکھ 13 ہزار 782 روپے لاگت آئے گی۔

ادھر یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ آنے والا سام سنگ گلیکسی ایس 24 کا فریم الٹرا ٹائٹینیم مرکب سے بنا ہو گا جو زیادہ پائیدار اور مضبوط ہو گا، یہ فریم ایلومینیم فریم سے کئی زیادہ پائیداری فراہم کرے گا، جس کے ٹوٹنے کے امکانات بہت ہی کم ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا