پشاور ہائیکورٹ: دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے خلاف درخواست پر سماعت

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ میں دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے خلاف اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اعجاز خان نے ایمل ولی کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ریمارکس دیے کہ اب تو حالات تبدیل ہو گئے ہیں۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل بابر خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم جوڈیشل انکوائری چاہ رہے ہیں۔ فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کیا جائے۔

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن بنانا تو صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہاکہ اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے لیکن پھر بھی آپ کو سنیں گے۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘