حکومت کا مسئلہ معاشی تباہی نہیں عمران خان کی گرفتاری ہے: شیخ رشید

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا۔ اس حکومت کا مسئلہ بے روزگاری مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہے جو مہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہوچکی ہے۔ بلورانی امریکا میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے۔ حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کررہی ہے۔ پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلوں کوبھی اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھر جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!