چین: اسکول ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 بچے ہلاک

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وسطی صوبہ حینان میں واقع ایک سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 بچے ہلاک ہوگئے، صوبہ حینان کے ینشانپو نامی گاؤں کے ایک سکول میں رات 11 بجے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 13 بچے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک بچہ زخمی ہے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اسکول سے منسلک ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ مرنے والے تمام افراد تیسری جماعت کے طالب علم تھے، جائے وقوعہ سے بچائے گئے ایک شخص کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق آگ جمعہ کی رات شروع ہوئی اور وسطی حینان کے دیہی فانگچینگ ضلع کے ینگکائی اسکول میں آدھی رات سے پہلے بجھائی گئی، اور اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔ بورڈنگ اسکول بنیادی طور پر ابتدائی کلاسز کے طلباء کے لیے ہے، جو بورڈنگ کے لیے دیہی علاقوں سے آتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں صوبہ شانشی میں واقع ایک کوئلے کی کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 26  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ جون میں شمال مغربی علاقے میں واقع ایک ریستوران میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد ملکی سطح پر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مہم چلائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں اپریل کے مہینے میں آگ لگی تھی جس میں 29 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ کچھ لوگوں نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم