آئرن برادر پاکستان کی ترقی و سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑے ہیں، نائب چینی وزیر خارجہ

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ میں تصویری نمائش اور سی پیک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سن ویڈونگ نے کہا کہ چین دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

چین پاکستان کو خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت دیتا ہے، سن ویڈونگ

انہوں نے کہاکہ آئرن برادر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

چین کے بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور اس کی اقتصادی ترقی، فروغ اور خوشحالی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا ۔

ون چائنہ اصول کے لیے پاکستان کی حمایت پر شکریہ

انہوں نے ون چائنہ اصول کے لیے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہرآزمائش پو پورا اتری ہے اور ان کی عوام کے درمیان ہر طرح کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سی پیک لائبریری کے لیے چین سے کتابیں لائے ہیں جن میں صدر شی جن پنگ کی گورننس اور قدیم چینی ثقافت پر لکھی گئی کتابیں بھی شامل ہیں۔

پچھلی دہائی میں بطور سفیر پاکستان میں اپنے قیام کی یادیں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائبریری سٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوطی کی یاددہانی ہے جس کا اظہارسی پیک منصوبوں کے ذریعے ہوا۔

سی پیک منصوبے کا افتتاح چینی صدر نے 2015 میں پاکستان کی قیادت کے ساتھ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قیادت نے 50 سے زیادہ معاہدوں پر دستخط کرکے پاکستان بھر میں منصوبے شروع کیے تھے۔

سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی قیادت کی رہنمائی سے ممکن ہوا

چین کے نائب وزیر خارجہ نے سی پیک کے تحت شاہراہوں، پاور پلانٹس اور صنعتی پارکس سمیت مختلف منصوبوں کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قیادت کی رہنمائی کی وجہ سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا آغاز انسانیت کی مشترکہ خوشحالی لانے کے لیے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’بی آر آئی کے ذریعے، چین نے موجودہ اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ممالک کو ایک ساتھ لانے کا تصور کیا۔نائب وزیر خارجہ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

سی پیک پاک چین سدا بہار تعاون میں سر فہرست ہے، سائرس سجاد

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کےسدابہار تعاون پر مبنی تعلقات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات مشترکہ مفادات کی مثال ہیں۔

انہوں نے دیگر ممالک کو سی پیک کے تحت صنعت، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مختلف نسلوں کے رہنماؤں کی دانشمندی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔

سی پیک کے مشترکہ وژن کا مقصد علاقائی خوشحالی لانا ہے

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے مزید کہا کہ سی پیک کے مشترکہ وژن کا مقصد اقتصادی خوشحالی، علاقائی روابط اور صنعتی ترقی لانا تھا۔

بعد ازاں چینی نائب وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ نے سی پیک لائبریری اور نمائش کا افتتاح کیا۔ فرینڈ شپ اسپتال، ووکیشنل سکول اور گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایسٹ بائے ایکسپریس وے سمیت سی پیک کے مختلف منصوبوں کی تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئیں۔

گوادر کے علاقے میں ایسٹ بائے ایکسپریس وے بندرگاہ اور آزاد صنعتی زون کو قومی شاہراہ کے نیٹ ورک سے جوڑنے والا ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے