غزہ میں اسرائیل کا سب سے بڑا جانی نقصان، ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے آج بروز منگل اعتراف کیا ہے کہ وسطی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 24 فوجی مارے گئے ہیں۔ 21 فوجی صرف ایک ہی واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام اسرائیلی فوجی ’ریزرو‘ تھے۔

امریکی ادارے’اے بی سی نیوز‘ کے مطابق اکتوبر سے اب تک، اسرائیلی فوج کو ایک ہی دن میں اس قدر زیادہ جانی نقصان کبھی نہیں اٹھانا پڑا۔ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے بہت زیادہ مشکل دن تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب سے جنگ شروع ہوئی ہے، یہ سب سے مشکل دن تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 21 فوجی پیر کو 2 عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے کہ ایک عسکریت پسند نے قریب ہی سے ٹینک پر راکٹ سے چلنے والا گرینیڈ فائر کیا، جس کے نتیجے میں بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا اورعمارتیں فوجیوں پر گر گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جتنی اسرائیلی فوج بتا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن شروع ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 200 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ 7 اکتوبر 2023سے اب تک مجموعی طور پر 550 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف غزہ پٹی کے جنوبی حصے خان یونس میں بھی لڑائی چھڑ گئی ہے۔

خان یونس کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد، گزشتہ روز جنوبی علاقے میں ہونے والی فضائی، زمینی اور سمندری بمباری سب سے زیادہ شدید تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم