’مجھے معلوم تھا گالیاں تو پڑیں گی‘، اداکارہ فریال محمود نے ایسا کیوں کہا؟

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ فریال محمود نے بولڈ لباس پہننے پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فریال محمود نے رواں ماہ 4 جنوری کو پاکستانی فلم ’وکھری‘ کے پریمیئر کے موقع پر بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس تقریب میں پاکستان کے دیگر شوبز استارے بھی شریک ہوئے تھے۔ اور فریال محمود کی بولڈ لباس والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے فریال محمود کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ان جیسی اداکارائیں پاکستانی نمائندگی کر رہی ہیں، ان کو تو خود کو مسلمان کہتے ہوئے بھی شرم آنی چاہیے۔

اب فریال محمود کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو اسی فلم کی تقریب کے دوران ہی بنائی گئی ہے جس میں میں وہ کہتی ہیں کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ بولڈ لباس پہننے پر گالیاں پڑیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ فریال محمود نے ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’وکھری‘ میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان