امریکا نے ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار اس ڈیل کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے، جن کی مالیت 23 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس ڈیل میں ایف 16 کی 79 جدید کٹس بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کانگریس نے یونان کو بھی 35 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کی مالیت 8 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز ہے۔ ترکیہ کی جانب سے نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی منظوری کے باوجود طیاروں کی ڈیل نہ ہونے سے اتحادیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے پہلی مرتبہ 2021 میں ایف 16 طیاروں کے لیے درخواست کی تھی تاہم سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری کے معاملے پر یہ ڈیل تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔ ترکیہ نے سوئیڈن سے متعلق تحفظات ظاہر کیے تھے کہ سوئیڈش حکومت کردش علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتی ہے۔

تاہم ترکیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے رواں ہفتے ہی سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دی جس کے بعد صدر طیب اردوان نے اس پر دستخط کیے۔ اس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے زور دیا تھا کہ ترکیہ کے لیے بلا تاخیر ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی نئی ’غلط حراست‘ بلیک لسٹ میں ایران کے بعد افغانستان بھی شامل

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

بالی ووڈ فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ نادیہ جمیل نے بتادیا

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟