نیوز اینکر اشفاق ستی کا اپنی اہلیہ پر بدترین تشدد :’ایک اور سارا انعام نہیں چاہیے‘

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی  اے آر وائے کے مارننگ شو’’باخبر سویرا‘‘ کے میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبینہ طور پراپنے شوہر اشفاق ستی کے خلاف بدترین تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے تصاویر اور ایف آئی آر کی کاپی پوسٹ کردی۔

نومیکا اشفاق ستی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے پورے جسم، اپنی پسلیوں، اپنے جبڑے اور اپنے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ تکلیف میں یہ لکھ رہی ہوں۔ میر ے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے۔ مجھے میرے اپنے شوہر اشفاق ستی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مجھے آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایک بہت بااثر شخص ہے۔

اشفاق ستی کی اہلیہ نومیکا اشفاق کی پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہمارے معاشرے میں ایک عورت کے لیے انصاف اور احتساب کا مطالبہ کرنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر جب پولیس اس طرح کا تشدد دیکھ کر بھی ایف آئی آر درج کرنے سے زیادہ سمجھوتہ کرانے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نومیکا کو ایف آئی آر درج کروانے کے لیے اپنے ساتھی ایڈووکیٹ دانیال حسین کے ساتھ رات 11 بجے سے 3 بجےتک پولیس اسٹیشن میں 4 گھنٹے گزارنا پڑے۔ پولیس اب بھی شوہر کو گرفتار کرنے اور ضمانت کے لیے وقت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔  انہوں نے خاتون سے کہا ’ہم آپ کو قانونی نمائندگی فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے‘۔


نیوز اینکر رابعہ انعم بھی متاثرہ خاتون کے حق میں بول پڑیں اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا آپ کے ساتھ جو ہوا اس کا مجھے بہت افسوس ہے، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آپ کو مزید ہمت ملے ۔


سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اور ’سارہ انعام‘ یا ’نور مقدم‘ نہیں چاہیے، پولیس کو چاہیے کہ وہ جلدازجلد متاثرہ خاتون کو انصاف دے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے ۔


واضح رہے کہ 27سالہ نومیکا اشفاق ستی کے مطابق ان کے شوہر اشفاق ستی نے ان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے منہ پر تکیہ رکھا جس کے بعد ان کو سانس لینے میں دشواری ہوتی رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے ان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’تمھیں مار کر تمھاری لاش غائب کردوں گا ، آج تم میرے ہاتھوں سے مروگی‘‘۔

دوسری طرف اینکر اشفاق ستی کی جانب سے اب تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ

خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے

ڈھاکہ، انقلاب منچ کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت

صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کار آمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں