ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر 10 بینکوں کو 46 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک نے 10 بینکوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی مجموعی طور پر ساڑھے 46 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سپروژن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق سال 2023 میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران 10 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے مختلف خلاف ورزیوں کے ضمن میں عائد کیے گئے ہیں۔

یہ جرمانے صارفین کو جاننے کے اصولوں کی عدم تعمیل، منی لانڈرنگ کیخلاف ضوابط، اثاثوں کے معیار میں خرابیاں، غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین، اور بینکنگ آپریشن کے عمومی معیارات سے روگردانی کے باعث عائد کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ  کو کسٹمر ڈیو ڈیلیجنس، اثاثہ کی کوالٹی، فارن ایکسچینج، اور جنرل بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر اکتوبر سے دسمبر تک 11.41 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے مستقبل میں ان نوعیت خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری نظام اور کنٹرول کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اسی طرح اینٹی منی لانڈرنگ، صارفین کو جاننے، فارن ایکسچینج، اور جنرل بینکنگ آپریشنز میں خلاف ورزیوں کے باعث حبیب بینک لمیٹڈ پر 11.33 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو صارفین کو جاننے، فارن ایکسچینج سمیت جنرل بینکنگ آپریشنز میں عدم تعمیل پر 5.83 کروڑ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ فہرست کے مطابق یونائیٹڈ بینک پر اکتوبر سے دسمبر تک میزان بینک پر 4.47 کروڑ روپے، عسکری بینک پر 3.64کروڑ روپے، جے ایس بینک پر 2.7 کروڑ روپے، ایم سی بی بینک پر 2.35 کروڑ روپے، دبئی اسلامک بینک پر 2.21 کروڑ روپے، موبی لنک مائیکرو فائنانس بینک پر 1.46 کروڑ روپے جبکہ بینک الفلاح پر 1.07 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مذکورہ 10 بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں ممکنہ خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ریگولیٹری ہدایات کی احتیاط سے تعمیل کریں اور اس نوعیت کی خلاف ورزیوں کی تکرار کو روکنے کے لیے اپنے نظام اور کنٹرول کو بہتر بنائیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعلقہ بینکوں کو نشان دہی کیے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور برانچ لیس بینکنگ میں ریگولیٹری خلاف ورزیوں کے بارے میں اندرونی تحقیقات کرتے ہوئے ناگزیر اصلاحی اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!