اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود برقرار

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کے بعد 0.7 فیصد پر آگیا ہے۔ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 29 فیصد تھی، اب اس میں کمی کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 29 فیصد تھی، اب اس میں کمی کا امکان ہے۔ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 سے 3 فیصد رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ رواں اور آئندہ مالی سال کے دوران بیرونی ادائیگیاں ہونی ہیں۔ اگلے 5 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بہتر ہوئی ہے۔ مارچ میں شرح سود کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 12 دسمبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ پانچواں موقع ہے جب مرکزی بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

اِس سے قبل 30 اکتوبر کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 14 ستمبر اور 31 جولائی کو بھی شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم