’مجھے درندہ بنا کر پیش کیا گیا‘اینکر اشفاق ستی کا موقف سامنے آگیا

منگل 30 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اشفاق ستی نے اہلیہ کی جانب سے عائد کیے گئے گھریلو تشدد کے الزامات پر اپنا موقف دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کویب سائٹس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کا وہی ہنستا مسکراتا میزبان ہوں جو اپنی محنت اور مستقل مزاجی سے اس مقام پر پہنچا تھا، اس دوران آپ لوگوں کی جانب سے دی گئی محبت کا میں شکر گزار ہوں‘۔

انہوں نے اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی معاملے پر مؤقف ہونا بہت ضروری ہے، ہرکہانی کے دورخ ہوتے ہیں۔ میرا میری اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہمارا نجی معاملہ تھا۔ ہر گھر میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوتا ہے۔ اس معاملے کو بڑھاوا دے کر میری کردار کشی کی جارہی ہے‘۔

ویڈیو پیغام میں اشفاق ستی کا کہنا تھا کہ ’ایک شخص جو آج تک شریف تھا، اس کو اچانک درندہ بنادیا گیا ہے۔ میری ذاتی زندگی کو جگہ جگہ اچھالا جارہا ہے۔ ان معاملات پر بات کی جارہی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ، یہ بہت افسوس کی بات ہے ‘۔

اشفاق ستی کا کہنا تھا کہ میرا اور میری اہلیہ کا معاملہ پولیس کیس ہے اس میں میڈیا ٹرائل نہایت افسوسناک بات ہے۔ میرے اور میری تیسری اہلیہ زارا انصاری کے رشتے کے بارے میں بہت سی باتیں کی جارہی ہیں تو اس کے بارے میں واضاحت دینا ضروری ہے، ہماری شادی کو 3 سال ہوگئے ہیں اور ہمارا ایک پونے 2 سال کا بیٹا بھی ہے۔ زارا کو میری پچھلی شادیوں اور بچوں سے متعلق سب کچھ معلوم ہے۔

اینکر رابعہ انعم کی جانب سے کی گئی پوسٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کی ایک اچھی کولیگ تھیں انہوں نے مجھ سے ایک بار بھی فون کر کے میرا موقف جاننے کی کوشش نہیں کی گئی، رابعہ کی وجہ سے میں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوں ۔

اینکر اشفاق ستی نے رابعہ انعم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ذہنی اذیت کی وجہ سے اگر میں نے جان دے دی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ مجھے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں ، میں اپنےبچوں سے نہیں مل سکتا ، میں دربدر ہوگیا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینکر اشفاق ستی کی اہلیہ نومیکا اشفاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرتصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد نجی چینل اے آر وائے کی انتظامیہ نے ان کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ