رواں مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کتنی نیچے آئی؟

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 9.07 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.47 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جنوری میں ملک میں 1.38 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔

دسمبر میں ملک میں 1.24ملین ٹن اور گزشتہ سال جنوری میں 1.44ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پٹرول ، 3.67 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.75 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp