وٹس ایپ ویب کا نیا فیچر، صارفین کو مزید کتنا انتظار کرنا ہوگا؟

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وٹس ایپ ویب کے صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی، انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر اپنے ویب ورژن میں چیٹ لاک فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا۔

وٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق وٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس میں ویب پر وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے چیٹ لاک کی آسانی مہیا کی جائے گی تاکہ ان کی وٹس ایپ پرائویسی متاثر نہ ہو۔

جنوری 2024 میں وٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے ویب ورژن کے لیے نئے انٹرفیس کے متعلق خبر دی گئی تھی۔ لیکن اس نئے انٹرفیس کے ساتھ وٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے کچھ جدید اور جاذبِ نظر تھیمز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وٹس ایپ انٹرفیس کی بائیں جانب ایک تالے کا نشان ہے جو وٹس ایپ ویب صارفین کو اپنی چیٹس کو لاک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

 

وٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش صارفین کو پرائیوسی اور سیکیورٹی کی ایک اضافی جہت فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

واضح رہے کمپنی کی جانب سے فیچر کے متعارف کرائے جانے کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں بہتری

نجکاری کمیشن کا بڑا فیصلہ، بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت کے لیے اظہار دلچسپی طلب

کرسٹیانو رونالڈو 41 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

ایپل کا انقلابی قدم، معذور افراد کے لیے اے آئی سے لیس حیرت انگیز فیچرز متعارف کروا دیا

ویڈیو

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم