واٹس ایپ نے صارفین کو ناپسندیدہ پیغامات براہِ راست بلاک کرنے کی سہولت فراہم کردی

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پورٹل واٹس ایپ نے صارفین کو ناپسندیدہ پیغامات براہِ راست بلاک کرنے کی سہولت فراہم کردی، اب لاک اسکرین کے ذریعے بھی پیغامات بلاک کیے جاسکیں گے۔ جب کسی نامعلوم نمبر سے آپ کو کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تب واٹس ایپ آپ کو پیغام بھیجنے والے نمبر کے نیچے ایک وارننگ نوٹ دیتا ہے۔

دنیا بھر میں مارکیٹ کے ادارے بڑی تعداد میں تشہیری مواد بھیجتے ہیں۔ دوسری طرف آن لائن فراڈ کرنے والے بھی سرگرم ہیں جو واٹس ایپ کے صارفین کو نشانہ بنانے پر تلے رہتے ہیں۔ واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو دی جانے والی سہولت کا بنیادی مقصد غیر معمولی تیزی سے اور بڑی تعداد میں آنے والے ناپسندیدہ یا ان چاہے پیغامات کو روک کر صارفین کی پریشانی کم کرنا ہے۔

ناپسندیدہ پیغامات کو بلاک کرنے کے نئے فیچر کی مدد سے واٹس ایپ کے صارفین کو اب اپنی ڈیوائس ان لاک نہیں کرنا پڑے گی اور ایپ کے اندر نیویگیشن کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ پیغام کا نوٹیفکیشن موصول ہونے پر صارفیں محض نوٹیفکیشن کو پریس کرکے مختلف آپشنز تک پہنچ سکیں گے، ان میں پیغامات کو بلاک کرنے کا آپشن بھی شامل ہوگا۔ صارفین کے اختیار میں ہوگا کہ کسی بھی نمبر کو بلاک کرنے کی اطلاع متعلقہ نمبر کو دینی ہے یا نہیں۔

پیغامات بلاک کرنے کا سادہ طریقہ

Settings > Privacy > Blocked contacts > Add >
Add کی جگہ متعلقہ نمبر فیڈ کیا جائے گا۔ اس طرح کسی بھی نمبر کو بلاک کیا جاسکتا ہے اور اسے مطلع کرنے یا نہ کرنے کا آپشن بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘