کرسٹیانو رونالڈو 41 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پرتگال کے مائیہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو 41 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پرتگال کے ہیڈ کوچ رابرٹو مارٹینیز نے منگل کے روز ورلڈ کپ کے لیے 27 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک علامتی ‘پلس ون’  کھلاڑی کا بھی اضافہ کیا ہے جو کہ گزشتہ سال انتقال کر جانے والے کھلاڑی ڈیوگو جوٹا کی یاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا جادو چل گیا، النصر کی مسلسل 14ویں فتح، نیا ریکارڈ قائم

کوچ مارٹینیز نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ اسکواڈ “27 کھلاڑیوں اور ایک پلس ون” پر مشتمل ہے۔ یہ ‘پلس ون’ لیورپول کے فارورڈ ڈیوگو جوٹا ہیں، جو جولائی 2025 میں 28 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ کوچ کا کہنا تھا کہ ڈیوگو کا جذبہ اور مثال ہمیشہ ہماری ٹیم کے ساتھ رہے گی۔

اسکواڈ کی خاص بات یہ ہے کہ چوتھے نمبر کے گول کیپر ریکارڈو ویلہو بھی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے، تاہم فیفا کے قوانین کے مطابق آفیشل 26 کھلاڑیوں کی فہرست میں انہیں صرف اسی صورت شامل کیا جاسکے گا اگر پہلے سے رجسٹرڈ 3 گول کیپرز میں سے کوئی زخمی ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کتنی دور ہے؟ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ارادے بتا کر شائقین کو حیران کردیا

پرتگال کی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل 6 جون کو چلی اور 10 جون کو نائیجیریا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ فیفا کی ہدایات کے مطابق پرتگالی ٹیم کو اپنے پہلے میچ سے کم از کم 5 دن پہلے فلوریڈا (امریکہ) کے پام بیچ میں قائم تربیتی کیمپ میں پہنچنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس اسکواڈ میں شمولیت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہیں ریکارڈ 6 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘