مجھے پوری سیریز میں موقع دیں یا پھر باہر کردیں، اعظم خان

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کہتے ہیں کہ انہیں کبھی پوری سیریز کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا، درمیان میں لٹکا دیا جاتا ہے، یا تو انہیں سیریز سے باہر کردیا جائے یا پھر پورا موقع فراہم کیا جائے۔

اکثر اپنے وزن کی بنیاد پر تنقید کی زد پہ رہنے والے 25 سالہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا کہنا تھا کہ جب وہ لیگ کرکٹ کھیلتےہیں تو انہیں اپنی کارکردگی دکھانے کا پورا موقع ملتا ہے کیونکہ وہ اپنی ٹیم کو میچ جیت کر دیتے ہیں،

’اگر آپ میرے دماغ میں شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں کہ میں اس لیول کی کرکٹ کے لیے موزوں نہیں تو پھر میں بھی اپنا راستہ دیکھوں گا۔۔۔ گزشتہ 4 سال میں میری 3 دفعہ واپسی ہوئی ہے، میں کبھی پوری سیریز نہیں کھیلی، تو مجھے اس بات کا تھوڑا دکھ ہوتا ہے۔‘

اعظم خان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بہت ہی صاف ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں لہذا اگر کوئی اس حالت کو شک سے دوچار کرے تو وہ تھوڑا مایوس ہوجاتے ہیں، غیر ملکی کوچز کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ ایسا محسوس نہیں کراتے کہ بحیثیت کرکٹر ان میں کچھ کمی ہے۔

’۔۔۔لیکن جب میں پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں تو مجھے محسوس کرایا جاتا ہے کہ جیسے مجھ میں کچھ کمی ہے، لیکن جب میں اپنی بیٹنگ اپنی اننگ دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں کسی کھلاڑی سے کم نہیں ہوں۔‘

اعظم خان نے، جو سابق پاکستانی کرکٹ کپتان معین خان کے فرزند بھی ہیں، گزشتہ ہفتے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کو گلف جائنٹس کے خلاف زبردست فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ