پاکستان کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا: نوازشریف کا وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے عام انتخابات 2024 میں جیتنے والی تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کی خاطر ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش تھی کی ہمیں سادہ اکثریت ملے لیکن ایسا نہیں ہوا اس لیے اتحادی سیاسی جماعتوں سے مل کر وفاق میں حکومت بنائیں گے۔

عام انتخابات کے بعد ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، اب ہمارا فرض ہے کہ ملک کو بھنور سے نکالا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں جس کو بھی مینڈیٹ ملا ہم اس کا احترام کرتے ہیں اور سب کو دعوت دیتے ہیں کہ اس زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھو۔ ہم اپنے سینے میں پاکستان کا درد رکھتے ہیں، ضروری ہے کہ تمام جماعتیں مل کر ایک حکومت قائم کریں۔

نوازشریف نے کہاکہ رات کو ابھی سارے نتائج آئے ہی نہیں تھے اور لوگوں نے اپنی حتمی رائے قائم کرنا شروع دی تھی، حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہاکہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کی ذمہ داری صرف میری، اسحاق ڈار، شہبازشریف کی نہیں، کیونکہ یہ ملک سب کا ہے۔ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں۔

نوازشریف نے کہاکہ جو لوگ لڑائی کے موڈ میں ہیں ہم ان سے بھی نہیں لڑنا چاہتے کیونکہ ملک کو 10 سال کے لیے استحکام چاہیے، ہم سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اپنی کوتاہیوں سے وہ مقام حاصل نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان آج دنیا کی بہت بڑی طاقت ہوتا۔ ہم اپنے ادوار کی کارکردگی کا کسی سے موازنہ نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 50 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

آلودگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات ہوئے؟ وفاقی آئینی عدالت نے وفاق اور صوبوں سے نئی رپورٹ طلب کرلی

فیفا نے ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی

’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

ناران میں سیاحوں کا غیر معمولی رش، کمرے نایاب، سیاح مہنگے اور غیر معیاری ٹین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے