پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو نامزد کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلا س مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
دوسری جانب چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گی جبکہ وزیراعظم کے لیے نوازشریف کو سے درخواست کروں گا کہ عہدہ قبول کریں۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب میں حصہ لیا تھا اور فاتح قرار پائی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے اندر یہ بحث چل رہی تھی کہ آیا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا؟ جس پر تجزیہ کاروں کا بھی یہی خیال تھا کہ مریم نواز ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں راجا ناصر عباس کا عمران خان کے ہر فیصلے کی بلامشروط حمایت کا اعلان
تاہم اب ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ غیرمشروط چلنے کا اعلان کر دیا ہے، مگر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے ایسے کسی بھی اتحاد کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اس طرح سے جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اِدھر عمران خان نے اپنی مخالف سیاسی جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا کوئی بھی حکومت میں گھسنے والے مِس ایڈونچر سے گریز کرے۔