حکومت سازی: ق لیگ کا پنجاب میں بڑا عہدہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان وفاق اور صوبائی سطحوں پر حکومت سازی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق بھی غور و فکر میں مصروف ہے۔

ق لیگ کے ذرائع کے مطابق ق لیگ نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن سے ایک بڑا عہدہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، ق لیگ پاکستان مسلم لیگ ن سے پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ کا مطالبہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ اسپیکر شپ دینے پر تیار نہ ہوئی تو ق لیگ کی جانب سے اہم وزارت کا مطالبہ کیا جائے گا، ق لیگ کی جانب سے  پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور وزارت کے امیدوار چوہدری شافع حسین ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ق لیگ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ پر بھی معاملات طے کر سکتی ہے۔ ق لیگ ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب میں ان کی جماعت حکومت سازی میں ن لیگ کی حمایت کرے گی۔

واضح رہے کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ان دنوں صوبائی کابینہ بنانے کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع سے صوبائی وزرا لیے جانے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے لیے کابینہ کی تشکیل میں ابتدائی طور پر 25 سے 30 اراکان شامل کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘