بلوچستان کے مزدوروں کے لیے رہائشی اور تعلیمی منصوبوں پر کام شروع

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن یہاں کے عوام کئی مسائل کا شکار ہیں، جن میں رہائش اور بچوں کی تعلیم اہم مسائل ہیں۔ صوبے میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے نہ ہی کوئی مستقل رہائش اور نہ ہی ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات میسر ہیں، تاہم نگراں وفاقی حکومت نے ان دونوں مسائل پر بھرپور توجہ دی ہے۔

بلوچستان میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لیے ایک نیا تعلیمی اور رہائشی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت سبی شہر میں گرلز ہائی سکول اور قلعہ سیف اللہ کے قصبے مسلم باغ میں 100 رہائشی یونٹس کی تعمیر شامل ہے۔ نگراں حکومت نے گھروں کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین مختص کی تھی جبکہ لڑکیوں کے لیے ایک نئے ہائی سکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا، جس سے قصبے کے 5 ہزار 605 مزدور خاندان مستفید ہونگے۔

63 ہزار مربع فٹ پر محیط 700 ملین روپے کی سرمایہ کاری سے یہ اسکول مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے لیے اہم اقدام ہے جسے 24 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے سبی بلوچستان میں بھی ایک تعلیمی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اور وہاں کے 4 ہزار مزدوروں کے بچوں کے لیے اسکول کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے مزدوروں کی جانب سے صوبے کے مزدوروں کی بہتری کے لیے نگراں حکومت کی کوششوں کو سراہا گیا اور رہائشی و تعلیمی منصوبوں پر اظہار تشکر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں