کمشنر راولپنڈی کے الزامات: شاہد خاقان کا چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن چوری کر کے نااہل لوگوں کو اسمبلی میں بھیجا جاتا ہے، سوال یہ ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جواب کون دے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کو 10 روز گزرنے کے باوجود حکومت نہیں بن سکی، جہاں بیوروکریٹس الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کریں وہاں پھر کیا بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مسائل حل کرنا ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس لیں، کیونکہ چوری کے ووٹوں سے آنے والی حکومت کیا پرفارم کرے گا۔ اور ایسے ملک نہیں چل سکتا۔

سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل کا احساس ہی نہیں، مفتاح اسماعیل

دوسری جانب سینیئر سیاسی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل کا احساس ہی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں انسانی وسائل موجود ہی نہیں، سیاسی جماعتیں صرف حکومت کر رہی ہیں، ان کو خدمت سے کوئی سروکار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp