قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جہاں شعیب ملک کی موجودہ اہلیہ ثناجاوید سے زیادہ شہرت رکھتی وہیں وہ ثناجاوید سے زیادہ امیر بھی ہیں۔
دولت کی بات کی جائے تو شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا 200 کروڑ (بھارتی روپے) کی مالک ہیں جبکہ ثنا جاوید کے پاس 50 سے 70 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے سنہ 2010 میں شادی کی تھی اور پھر انہیں طلاق دینے کے بعد گزشتہ ماہ اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی ہے۔ ثنا جاوید نے پہلی شادی سنہ 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ثانیہ مرزا کے پاس ثنا جاوید سے زیادہ مداح ہیں اور پاکستانی اب بھی ثانیہ مرزا کو ثنا جاوید سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ پی ایس 9 میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں ثنا جاوید اپنے شوہر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم گئیں تو شائقین نے ثانیہ مرزا کے حق میں نعرے لگائے۔