جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس یمامہ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیے تیار کیا جانے والا یرموک کلاس کا چوتھا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری پریس ریلیز کے مطابق، جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس یمامہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ سمندر میں تجارتی راستوں کومحفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے اپنے خطاب میں بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ پہلے یرموک کلاس جہاز کے بعد پی این ایس تبوک پاک بحریہ میں شامل ہوا۔ یرموک کلاس کے آخری 2 جہاز، پی این ایس حنین اور پی این ایس یمامہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp