جاپانی دریافت آبی مخلوق کا پانڈا سے کیا تعلق ہے؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی جزیرہ کومجیما کے آس پاس پانی میں دریافت ہونے والی پانڈا جیسے نشانات اور ڈھانچہ نما شفاف جسم کے ساتھ ایک انوکھی سمندری مخلوق کو باضابطہ طور پر ایک نئی نسل کلیویلینا اوسی پانڈا کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

جاپانی محققین کے مطابق، اوکیناوا میں جزیرہ کومجیما کے آس پاس کے پانیوں میں دریافت ہونے والی 2 سینٹی میٹر سے بھی کم پیمائش والی اس پراسرار وائرل مخلوق نے ابتدائی طور آن لائن مشہوری کے بعد 2017 میں سائنسدانوں کی توجہ حاصل کی۔

آن لائن مشہور ہونیوالی اس سمندری مخلوق کو کچھ جاپانی سوشل میڈیاصارفین اس کے سیاہ اور سفید نشانات کی وجہ سے پیار سے ’ڈھانچے والا بونا پاںڈا‘ بھی کہتے لگے تھے، تاہم اب محققین نے اس پراسرار مخلوق کی آبی مخلوق میں درجہ بندی کرتے ہوئے اسے زولوجیکل نام سے نوازا ہے۔

براسرار آبی مخلوق کی درجہ بندی

جاپان کی ہوکائیڈو یونیورسٹی کے ڈاکٹریٹ کے تیسرے سال کے طالب علم نوہیرو ہاسیگاوا کی سربراہی میں نئی تحقیق میں نمونوں کا مجموعہ اور مخلوق کی شکل اور ڈی این اے کا مزید تجزیہ شامل تھا، جریدے ’اِسپی شیز ڈائیورسٹی‘ میں رواں ماہ شائع ہونیوالی تحقیق اس مخلوق کی بطور ایک نئی قسم تصدیق کرتی ہے۔

محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ وہ سفید حصے جو ہڈیوں کی طرح نظر آتے ہیں وہ خون کی نالیاں ہیں جو اس سمندری بونی مخلوق کے گلپھڑوں کے ذریعے افقی طور پر چلتی ہیں۔ ’ سر کے سیاہ حصے جو پانڈا کی آنکھوں اور ناک کی طرح نظر آتے ہیں، صرف ایک طرح سے نشانات ہیں، اور ہم واقعی نہیں جانتے کہ اس نوعیت کا پیٹرن وہاں کیوں ہے۔‘

نام کے بارے میں

اسی چھوٹی سی آبی مخلوق کا سائنسی نام کلیویلینا اوسی پانڈا دراصل اس پراسرار آبی مخلوق کے کنگال یعنی ڈھانچہ جیسے جسم کی خصوصیات اور پانڈا جیسی مشابہت کو سمیٹنے کے لیے تجویز کیا گیا تھا، کلیویلینا، جس سے اس کا تعلق ہے، بوتل کے سائز کے جسموں کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ اوسی، لاطینی میں ’ہڈی‘ کے لیے سفید خون کی نالیوں سے مراد کنگال سے مشابہت ہے، پانڈا سے مراد اس کے سر پر سیاہ دھبے ہیں جو پانڈا کی آنکھوں اور ناک کی یاد دلاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟